ایران کے صدر نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگ لی، مزید حملے نہ کرنے کا اعلان

images 17 2


تہران: ایران کے صدر نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا کہ ایران کسی پڑوسی ملک سے دشمنی نہیں رکھتا اور جب تک کسی ملک کی جانب سے پہل نہ ہو، ایران اس پر حملہ نہیں کرے گا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے پڑوسی ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات دوستی اور برادری پر مبنی ہیں اور تہران کسی بھی ہمسایہ ملک کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی خارجہ پالیسی دفاعی نوعیت کی ہے اور صرف اسی صورت جوابی کارروائی کی جائے گی جب کوئی ملک پہلے ایران کے خلاف اقدام کرے۔
ایرانی صدر کے اس بیان کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ