پہلی بار ایران کا وار کامیاب؟ امریکی F-35 طیارہ نشانے پر، ہنگامی لینڈنگ نے تہلکہ مچا دیا

ایف35 طیارہ.webp


پہلی بار ایران کا وار کامیاب؟ امریکی F-35 طیارہ نشانے پر، ہنگامی لینڈنگ نے تہلکہ مچا دیا

F-35 دنیا کے جدید ترین اور مہنگے ترین اسٹیلتھ طیاروں میں شمار ہوتا ہے

ایک جدید امریکی اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ F-35 مبینہ طور پر ایرانی فائر کی زد میں آ کر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔

امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی طیارہ ایران کے اوپر ایک جنگی مشن پر تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر خطے میں قائم امریکی فضائی اڈے پر اتارنا پڑا۔

واقعے نے دفاعی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے کیونکہ اسے اس جنگ میں ایران کی جانب سے امریکی طیارے کو نشانہ بنانے کا پہلا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے تصدیق کی کہ طیارہ محفوظ طریقے سے لینڈ کر گیا اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

یاد رہے کہ F-35 دنیا کے جدید ترین اور مہنگے ترین اسٹیلتھ طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کی مالیت 100 ملین ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے، اور اسے ریڈار سے بچنے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام اب بھی ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے اور امریکہ اس جنگ میں برتری حاصل کر رہا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ