24 گھنٹے میں 28 ریستورانو میں کھانا؛ امریکی شخص نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا
واضح رہے کہ مشیلن گائیڈ ایک ریستوراں گائیڈ ہے جس میں بہترین ریستوران شامل ہوتے ہیں
امریکی شخص نے 24 گھنٹوں کے اندر نیویارک میں 28 مشیلن اسٹار ریستورانوں میں کھانا کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے جوشوا فیکسن نے 9 مئی 2025 کو بروکلین میں واقع Oxomoco سے اپنی مہم کا آغاز کیا اور اگلے دن مینہیٹن میں Gramercy Tavern پر اپنی ریستورانوں کی سیریز مکمل کی۔
فیکسن اس سے پہلے بھی 2023 میں یہ ریکارڈ قائم کر چکے تھے، جب انہوں نے 24 گھنٹوں میں نیویارک کے 22 ریستورانوں کا دورہ کیا تھا۔ بعد میں یہ ریکارڈ بھارتی فوڈیز سوجوئے کمار مترا اور راجنیش کمار ترپاٹھی نے 2024 میں ہانگ کانگ میں 25 مشیلن اسٹار ریستورانوں کا دورہ کر کے توڑ دیا تھا اس کے بعد فیکسن نے دوبارہ یہ چیلنج لینے کا فیصلہ کیا اور نیویارک واپس آ گئے۔
انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا میں کل خرچ کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتا یا شاید لگانا نہیں چاہتا۔ لیکن صرف کھانے پر 976.97 ڈالر خرچ ہوئے، اس کے علاوہ ٹِپ الگ تھی جبکہ ریستورانوں کے درمیان سفر پر مزید 474.37 ڈالر خرچ ہوئے۔
واضح رہے کہ مشیلن گائیڈ ایک ریستوراں گائیڈ ہے جس میں بہترین ریستوران شامل ہوتے ہیں۔

