اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں باپ کے قاتل کو معافی دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ عدالت نے عندیہ دیا ہے کہ 8 اپریل کو سنایا جانے والا فیصلہ غیر معمولی نوعیت کا ہوگا اور اس کے اثرات پورے ملک میں محسوس کیے جائیں گے۔
سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ باپ کو قتل کرنے والے کے لیے 24 سال قید بھی ناکافی ہے، جو اس جرم کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

