نسیم شاہ پی ایس ایل 11 سے باہر، سائیڈ اسٹرین انجری نے ایونٹ سے محروم کر دیا

IMG 20260406 WA2183


اسلام آباد — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں راولپنڈیز کی نمائندگی کرنے والے تیز گیند باز نسیم شاہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ راولپنڈیز کی ٹیم انتظامیہ نے باضابطہ پیغام جاری کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ مشکل وقت میں وہ نسیم شاہ کے ساتھ ہیں۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔ راولپنڈیز کی جانب سے ابھی تک نسیم شاہ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ ایک متنازع ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے بھی پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے شوکاز نوٹس اور 2 کروڑ روپے کے جرمانے کا سامنا کر چکے ہیں، اور اب انجری نے ان کے ٹورنامنٹ کا باب مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ