محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

bae59f7f9e4ffb2967c617f72a171b08 L


این ڈی ایم اے (ndma)نے ملک کے مختلف حصوں میں 12 سے 17 اپریل تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور گجرات میں 13 سے 17 اپریل بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، لاہور، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں بھی 13 سے 17 اپریل بارش متوقع ہے۔چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا امکان ہے جبکہ صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں بھی 12 سے 17 اپریل تک بارش متوقع ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 12 سے 17 اپریل تک آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ