ملک بھر میں تعلیمی ادارےمعمول کے مطابق بحال وزارت تعلیم کا بڑا اعلان

news 1776334737 8104



news 1776334737 8104

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے 20 اپریل سے اسکولوں میں فزیکل کلاسز کے آغاز کا اعلان کردیا تاہم اسکولوں کو یہ رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق آن لائن اور فزیکل کا امتزاج اپنا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ نئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر 20 اپریل سے تمام طلبہ اور اساتذہ کی اسکولوں میں فزیکل حاضری شروع ہو جائے گی۔

وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی نرسریوں اور اسکولوں میں کلاسز کا آغاز مکمل تیاریوں کے بعد کیا جا رہا ہے، اس دوران تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی بہتری اور حفاظتی اقدامات کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا گیا ہے تاکہ طلبہ اور عملہ محفوظ ماحول میں تعلیمی عمل جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ترکیہ مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز مشق جناح-XIII کامیابی سے مکمل

اعلامیے میں نجی اسکولوں کو یہ رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق ‘ہائبرڈ روٹیشنل ماڈل’ (آن لائن اور فزیکل کا امتزاج) اپنا سکتے ہیں تاہم اس ماڈل کا نفاذ مقامی تعلیمی حکام کی مکمل نگرانی میں کیا جائے گا۔

وزارت نے اساتذہ کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا اساتذہ کی ڈیوٹی اس انداز سے ترتیب دی جائے گی کہ تعلیمی معیار متاثر نہ ہو اور کسی بھی استاد کو بیک وقت آن لائن اور فزیکل کلاسز لینے کی ذمہ داری نہیں دی جائے گی تاکہ وہ اپنی توجہ تدریس پر مرکوز رکھ سکیں۔

وزارتِ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ایک لچکدار حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی، تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کی صورت میں فوری طور پر متبادل تدریسی نظام اپنانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ