پاکستان میں پہلی لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا آغاز، تیندوے کے حملوں میں نقصان اٹھانے والے کسانوں کو معاوضہ ملے گا

IMG 20260415 WA1480


کراچی —
پاکستان میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے ایک انشورنس کمپنی کے تعاون سے یہ منصوبہ گلیات کے علاقے سے شروع کیا ہے۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق اسکیم کے تحت پہلے جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی تاکہ منصوبے کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جاسکے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد تیندوؤں کے حملوں میں مویشی کھونے والے کسانوں کو مالی معاوضہ فراہم کرنا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ کسانوں کو بروقت معاوضہ دے کر جنگلی حیات کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو روکا جائے گا، جس سے انسان اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم میں کمی آئے گی۔

متعلقہ پوسٹ