یوٹیوب نے ایک پرو ایرانی چینل Explosive Media کو معطل کر دیا ہے، جو لیگو اسٹائل AI جنریٹڈ ویڈیوز کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑاتا تھا۔
اس چینل کی ویڈیوز حالیہ مشرق وسطیٰ تنازع کے دوران سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن میں لاکھوں ویوز حاصل ہوئے۔ ان ویڈیوز میں ٹرمپ اور امریکی فوجی قیادت کو طنزیہ انداز میں دکھایا جاتا تھا، جنگی مناظر اور عالمی رہنماؤں کو شامل کیا جاتا تھا۔
یوٹیوب کے ترجمان نے بتایا کہ چینل کو "سپیم، دھوکہ دہی اور فراڈ کی پالیسیوں” کی خلاف ورزی کی بنیاد پر ٹرمینٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم، چینل کے حامیوں نے اس اقدام کو سنسرشپ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی میڈیا اور حکام نے بھی یوٹیوب کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔
نوٹ: یہ چینل IRIB یا براہ راست ایرانی حکومت کا سرکاری چینل نہیں تھا بلکہ ایک پرو ایرانی گروپ کا تھا جو AI ٹولز کے ذریعے پروپیگنڈا ویڈیوز بناتا تھا۔

