بڑی غیر ملکی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کیلئے تیار، آئندہ 4 سے 5 سال میں 30 سے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

IMG 20260419 WA0038


کراچی/اسلام آباد ): پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی ایک بڑی غیر ملکی کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کے شعبے میں داخلے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ چار سے پانچ سال کے دوران 30 سے 40 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈس موٹرز (Indus Motors) کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی لانچنگ کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹو موٹو انڈسٹری کیلئے موجودہ پانچ سالہ پالیسی کے بجائے دس سالہ آٹو پالیسی دی جائے تاکہ طویل مدتی منصوبہ بندی اور بڑی سرمایہ کاری کو تحفظ مل سکے۔
سی ای او نے زور دیا کہ ایک مستحکم اور طویل مدتی پالیسی سے مقامی پیداوار بڑھے گی، درآمدی انحصار کم ہوگا اور برآمدات کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹو انڈسٹری پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے اور اسے مستقل پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ کام کر سکیں۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب حکومت نئی آٹو پالیسی 2026-31 پر کام کر رہی ہے، جس میں مقامی سازی (لوکلائزیشن)، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو فروغ دینے اور گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ