وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو 14 اپریل 2026 کو یروشلم میں یاد واشم میں ہولوکاسٹ یادگاری دن کے موقع پر تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ (کریڈٹ: CHAIM GOLDBERG/FLASH90)
(ویب ڈیسک) اسرائیل کے پرائم منسٹر نیتن یاہو کو ٹرمپ کے لبنان پر حملوں کو ‘ممنوع’ قرار دینے سے جھٹکا لگا تھا۔ ان کو غالباً معلوم ہی نہیں تھاکہ امریکہ کے صدر لبنان جنگ کے متعلق کوئی اعلان کرنے والے ہیں۔
یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں امریکہ کی ویب سائیٹ ایکسئیس کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کے اچانک اس اعلان نے کہ اب اسرائیل لبنان پر حملے نہیں کرے گا، نیتن یاہو کو حیران کر دیا، نیتن یاہو کا تب خیال تھا کہ یہ اعلان (امریکہ اور ایران کی) جنگ بندی سے مطابقت نہیں رکھتا۔
ہفتے کے روز سامنے آنے والی Axios کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کو ٹرمپ کے اس اعلان سے حیرت ہوئی کہ IDF کو لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے جاری رکھنے سے "روک دیا گیا” ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اس پوسٹ سے "ذاتی طور پر حیران اور پریشان” تھے اور اسرائیلی حکام نے وائٹ ہاؤس سے وضاحت طلب کی تھی۔
یہ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر اچانک پوسٹ کیے جانے کے بعد سامنے آیا کہ اسرائیل کو "لبنان پر مزید بمباری کرنے” سے منع کر دیا گیا ہے، اور یہ کہ امریکہ لبنان کے ساتھ الگ سے کام کرے گا اور "حزب اللہ کی صورت حال سے مناسب طریقے سے نمٹے گا۔”
ٹرمپ نے لبنان جنگ بند کرنے کے متعلق بعد میں مزید بات کی اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کی 34 سال بعد براہ راست ملاقات کروانے کا بھی قصد ظاہر کیا تھا۔ ٹرمپ نے لبنان جنگ بند ہونے کو اپنی 9 ویں جنگ بند کروانے کی کامیابی بھی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران میں پاسداران کے میزائل ذخائر، لانچر، ڈرون محفوظ، نئی ویڈیو کلپ میں دشمن کے جنگ ہارنے کا دعویٰ
امریکہ کی ویب سائیٹ ایکسئیس Axios نے نوٹ کیا کہ زبان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ اسرائیل کو براہ راست ایک حکم جاری کر رہے ہیں، جو امریکہ کی کسی دوسری صدارتی انتظامیہ کے تحت ناقابل تصور ہوتا۔
خاص طور پر، جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق، اسرائیل میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کے دوران، "اپنے دفاع میں، کسی بھی وقت، منصوبہ بند، متوقع، یا جاری حملوں کے خلاف” فوجی کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔
ٹرمپ کے اچانک لبنان مین اسرائیل کی کارروائیاں بند کروانے کے اعلان کا ممکنہ پس منظر
یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہفتے کے روز اسرائیل کے نیوز چینل N12 نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے میزائل لانچرز کو تلاش کیا تھا، جو اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں حملہ کرنے کے لیے تیار تھے۔
N12 کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی طرف سے دھمکی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل پر لبنان کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا محرک تھی، اور ان کا جمعہ کا اعلان کہ اسرائیل کو "لبنان پر مزید بمباری کرنے” سے منع کیا گیا ہے، ممکنہ طور پر اسی دھمکی کے زیر اثر تھا۔


