پاکستان اور مصر کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ”تھنڈر 2‘‘ مکمل

مشق 1.webp


پاکستان اور مصر کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ”تھنڈر 2‘‘ مکمل

مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصر کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی

پاکستان اور مصر کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ”تھنڈر 2 “ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر محیط یہ مشق چراٹ میں منعقد ہوئی جس کا مقصد انسداد دہشت گردی سے متعلق جدید ڈرلز، طریقۂ کار اور تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔
WhatsApp Image 2026 04 20 at 2.18.44 PM مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصر کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔

 دورانِ مشق دونوں ممالک کے اہلکاروں نے مختلف آپریشنل سرگرمیوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
WhatsApp Image 2026 04 20 at 2.21.33 PM

آئی ایس پی آر کے مطابق ”تھنڈر 2“جیسے مشترکہ تربیتی پروگرام خطے میں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ