ملے جلے ریویوز کے باوجود ”مائیکل” کا تاریخی باکس آفس آغاز

Michaeljac3005 d


میوزیکل بایوپکس کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان، پہلے ہفتے میں ۱۰۰؍ ملین ڈالر کمانے کی توقع

لاس اینجلس (نمائندہ خصوصی) — ریلیز سے پہلے تنازعات اور ملے جلے ریویوز کے باوجود مائیکل جیکسن کی بایوپک فلم ”مائیکل” باکس آفس پر ایک تاریخی آغاز کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ لائنس گیٹ کی حمایت یافتہ یہ فلم اپنے پہلے ہفتے میں امریکہ میں ۹۰؍ سے ۱۰۰؍ ملین ڈالر کمانے کی توقع رکھتی ہے۔
اس مضبوط آغاز میں پری ویک اینڈ پری ویوز سے تقریباً ۱۲؍ ملین ڈالر اور صرف افتتاحی جمعہ کو اندازاً ۳۹ء۵؍ ملین ڈالر کی کمائی شامل ہے۔
اگر فلم ان اندازوں کے نچلے حصے پر بھی آتی ہے تب بھی یہ ”اسٹریٹ آؤٹا کامپٹن” کو پیچھے چھوڑ دے گی، جو اس وقت میوزیکل بایوپک کے سب سے بڑے اوپننگ ویک اینڈ کا ریکارڈ رکھتی ہے۔
لائنس گیٹ موشن پکچر گروپ کے چیئرمین ایڈم فوگیلسن نے فلم کی پوری ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”یہ ریکارڈ توڑ کارکردگی پروڈیوسر گراہم کنگ، ڈائریکٹر انتوان فوکوا، جعفر جیکسن کی منفرد پرفارمنس، یونیورسل کے ساتھ عالمی شراکت داری، مائیکل جیکسن کے اہل خانہ کے تعاون اور ہماری محنتی لائنس گیٹ ٹیم کی کاوش کا ثبوت ہے۔”

متعلقہ پوسٹ