جرمنی میں ہیلز اینجلز موٹر سائیکل گینگ کے خلاف بڑا پولیس آپریشن

IMG 20260429 WA1369


برلن/نارتھ رائن ویسٹ فیلیا
جرمنی کی مغربی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں پولیس نے بدنام زمانہ موٹر سائیکل گینگ "ہیلز اینجلز” کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔
پولیس نے متعدد مقامات پر بیک وقت ریڈ کرتے ہوئے گینگ کے اراکین کو حراست میں لیا اور ہتھیار، منشیات اور مشتبہ دستاویزات قبضے میں لے لیے۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔
ہیلز اینجلز یورپ بھر میں سرگرم ایک بین الاقوامی موٹر سائیکل گینگ ہے جس پر منظم جرائم میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات ہیں۔ جرمن حکام عرصے سے اس گینگ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔
دوسری جانب جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی نشست کے لیے دوبارہ امیدواری کا اعلان کر دیا ہے۔ برلن کا کہنا ہے کہ وہ عالمی امن، سلامتی اور کثیرالجہتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ذمہ داری اٹھانا چاہتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ