ٹرمپ کو دھمکی کا الزام: سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر پر فردِ جرم عائد

IMG 20260429 WA1750


امریکی محکمہ انصاف نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے باضابطہ فردِ جرم دائر کر دی ہے۔
معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کومی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں "86 47” نمبرز استعمال کیے۔ حکام کے مطابق "86” امریکی عوامی زبان میں "ختم کرنا یا قتل کرنا” کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے، جبکہ "47” صدر ٹرمپ کا 47ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ ظاہر کرتا ہے۔
ہر الزام پر 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ کومی نے پوسٹ ڈیلیٹ کر کے وضاحت دی کہ یہ سیپیا رنگ کے گولوں کی تصویر تھی، دھمکی نہیں۔

متعلقہ پوسٹ