واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین سے امریکا درآمد ہونے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر محصولات بڑھا کر 25 فیصد کر دیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ یورپی یونین طے شدہ تجارتی معاہدوں کی پابندی نہیں کر رہی، اس لیے آئندہ ہفتے سے یہ اضافی محصولات نافذ کیے جائیں گے۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر یورپی یونین کی کمپنیاں امریکا میں اپنی گاڑیاں اور ٹرک تیار کریں تو انہیں کسی قسم کے محصول سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
یہ اقدام امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ یورپی حکام کی جانب سے فوری ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

