"ہم بحری قزاقوں کی طرح کام کر رہے ہیں” — ٹرمپ کا چونکا دینے والا اعتراف

IMG 20260502 WA2086


واشنگٹن، 2 مئی 2026 — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن بیان میں خود اعتراف کیا کہ امریکی بحریہ ایرانی تیل بردار جہاز ضبط کر کے ایک طرح سے بحری قزاقوں جیسا کردار ادا کر رہی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ "ہم ایک طرح سے بحری قزاقوں جیسا کام کر رہے ہیں لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے۔” صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی بحریہ نے حالیہ ہفتوں میں کئی ایرانی تیل بردار جہازوں کو روک کر ان کا تیل ضبط کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ اقدامات ایران پر زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
تاہم ٹرمپ کے اس بیان نے بین الاقوامی قانون کے ماہرین اور عالمی رہنماؤں کی طرف سے شدید تنقید کو جنم دیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سمندری حدود میں کسی ملک کے جہازوں کو بلا قانونی جواز روکنا خود بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ پوسٹ