آن لائن ادائیگیوں کیلئے OTP ایس ایم ایس بند کرنے کا اعلان

news 1767416084 8080



news 1767416084 8080

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے بینک 6 جنوری سے آن لائن کارڈ کی ادائیگی کے لیے  OTP  ایس ایم ایس ختم کر دیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے کئی بڑے بینکوں نے صارفین کو مطلع کرنا شروع کر دیا ہے کہ وہ آن لائن کارڈ کی خریداری کے لیے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ون ٹائم پاس ورڈز (OTPs) بھیجنا بند کر دیں گے۔

31 دسمبر 2025 کو جاری کردہ ٹیکسٹ الرٹس میں ملک کے سب سے بڑے کسٹمر بیس والے بینکوں نے کلائنٹس کو مطلع کیا کہ 6 جنوری 2026 سے، OTPs آن لائن کارڈ ٹرانزیکشنز کے لیے SMS کے ذریعے ڈیلیور نہیں کیے جائیں گے۔

اس کے بجائے ادائیگیوں کی تصدیق خصوصی طور پر بینک کی سمارٹ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

بینکوں نے پیغامات میں کہا کہ "6 جنوری 2026 سے ہم آن لائن کارڈ کی خریداری کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے ون ٹائم پاس ورڈ (OTPs) بھیجنا بند کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی : اپلائی کیسے کریں؟

صارفین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بینک کی موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور ایکٹیویٹ کریں تاکہ ادائیگیوں کو محفوظ طریقے سے منظور کیا جا سکے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ