واشنگٹن، 2 مئی 2026 — امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عالمی معاشی بحران کی پہلی بڑی قربانی سامنے آ گئی۔ امریکا کی مشہور سستی ایئرلائن "سپرٹ ایئرلائنز” نے اپنے تمام آپریشن بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت، مسافروں کی تعداد میں کمی اور بیمہ اخراجات میں اضافے نے سپرٹ جیسی کم کرایہ ایئرلائنز کے لیے کاروبار جاری رکھنا ناممکن بنا دیا۔ سپرٹ ایئرلائن پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار تھی اور جنگی صورتحال نے اسے آخری دھچکا دے دیا۔
ایوی ایشن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی یہی رہی تو سپرٹ ایئرلائنز صرف پہلی ہوگی، مزید چھوٹی اور درمیانے درجے کی ایئرلائنز بھی اسی راستے پر جا سکتی ہیں۔

