سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کی عوامی سطح پر یہ پہلی ملاقات
تہران (خبر رساں ادارے) — ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے تناظر میں سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے تقریباً ڈھائی گھنٹے کی طویل ملاقات کی۔ یہ ملاقات مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد عوامی سطح پر ان کی پہلی تصدیق شدہ ملاقات ہے۔
صدر پزشکیان نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ ملاقات قریبی، دوستانہ اور اعتماد کے ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کی بصیرت، عاجزی اور مخلصانہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات براہ راست، کھلے دل کی اور اعتماد پر مبنی تھی۔
موجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مارچ 2026 میں سپریم لیڈر منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ عوام کے سامنے نہیں آئے تھے۔ یہ ملاقات حالیہ علاقائی جنگ اور امریکہ کے حملوں کے بعد ایران کی قیادت میں ہم آہنگی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔
صدر پزشکیان نے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر سپریم لیڈر کو بریفنگ دی۔

