وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک، عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:

لاہور (8 مئی 2026) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر فورسز کی تعریف کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ان آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "عزم استحکام” کے ویژن کے تحت پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا:
"دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔”
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ پوسٹ