پٹرول 14 روپے 92 پیسے مہنگا، نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر
ڈیزل 15 روپے مہنگا، نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر
اسلام آباد (9 مئی 2026) — وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ اضافہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گا۔

