بنوں: پولیس چوکی پر خودکش دھماکا، 15 اہلکار شہید

download 2


بنوں (خصوصی نامہ نگار) — پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شہداء میں رحمت ایاز، ثناء اللہ، نیاز علی، صحیب، سعداللہ، کامران ولد محمود خان، نعمت اللہ، کامران، عابد جانی، عمران، نعیم اللہ، صدیق اللہ، میر عالم خان، راحت اللہ خان اور فاروق داد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملبے سے تین اہلکاروں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور کہا کہ "یہ دہشت گردوں کی آخری بزدلانہ کارروائی ثابت ہوگی۔” انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بنوں پولیس دہشت گردوں کو چن چن کر انجام تک پہنچائے گی۔

متعلقہ پوسٹ