روس بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے ایران کو ڈرون پرزے فراہم کررہا ہے: نیویارک ٹائمز

IMG 20260509 WA1776


واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ روس بحیرہ کیسپیئن کے راستے ایران کو ڈرونز کے پرزے اور فوجی سازوسامان فراہم کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجارتی راہداری ایران کو امریکا اور اسرائیل کی حالیہ بمباری کے بعد اپنی فوجی صلاحیتیں بحال کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ایران کے ڈرون ذخائر کا تقریباً 60 فیصد حالیہ جنگ کے دوران ختم ہوچکا ہے۔
بحیرہ کیسپیئن روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کی مشترکہ زمینی سرحد نہیں ہے، تاہم دونوں کی اس وسیع سمندر کے ساتھ طویل ساحلی پٹی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ راستہ دونوں ممالک کو مغربی پابندیوں سے بچتے ہوئے تجارت جاری رکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ روس اب وہ سامان بھی اسی راستے سے بھیج رہا ہے جو پہلے آبنائے ہرمز سے گزرتا تھا۔

متعلقہ پوسٹ