حدیقہ کیانی کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا

IMG 20260514 WA1450


حکومتِ پاکستان نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو موسیقی، فن اور سماجی خدمات میں گراں قدر کردار کے اعتراف میں ملک کے باوقار سول اعزاز ستارۂ امتیاز سے نوازا ہے۔
حدیقہ کیانی نے اپنی سریلی آواز اور منفرد فنکارانہ صلاحیتوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں دلوں کو فتح کیا ہے۔ موسیقی کے ساتھ ساتھ انہوں نے انسانیت کی خدمت میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ستارۂ امتیاز ان کی دہائیوں کی محنت، لگن اور کامیابیوں کا بہترین اعتراف ہے۔ حدیقہ کیانی بلاشبہ پاکستان کا فخر ہیں۔

متعلقہ پوسٹ