ٹرمپ شی جن پنگ ملاقات کا اثر، عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی، تیل سستا

IMG 20260515 WA1421


برینٹ کروڈ 105.21 اور WTI 100.95 ڈالر فی بیرل پر آگیا
نیویارک / بیجنگ — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کی خبر نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں مثبت لہر پیدا کر دی۔ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 0.40 فیصد کمی کے بعد 105.21 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 100.95 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
تاجروں اور مارکیٹ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ معمولی کمی اس امید کا نتیجہ ہے کہ دونوں عالمی طاقتوں کے سربراہان کے درمیان مذاکرات عالمی تجارت کو مستحکم بنانے اور فوری معاشی تناؤ میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ