شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خارجی کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

IMG 20260521 WA2023


اسلام آباد، — پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں ایک انتہائی مطلوب خارجی دہشت گرد کمانڈر سمیت چار دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا سرغنہ عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب (ثاقب تور) فتنہ الخوارج نیٹ ورک کا اہم رکن تھا۔ اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ سکیورٹی فورسز کے علاوہ عام شہریوں پر متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی سرغنہ نے سپن وام کے علاقے بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھے تھے۔ شدید فائرنگ کے بعد تمام دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
ماہرین کے مطابق اس اہم دہشت گرد کی ہلاکت سے علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور شمالی وزیرستان میں امن کی بحالی میں مدد ملے گی۔
یہ آپریشن ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل ہے۔

متعلقہ پوسٹ