اوسلو: ناروے کے معروف اخبار آفتن پوسٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک متنازع کارٹون شائع کیا ہے جس میں انہیں سانپ کا کھیل دکھانے والے کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ کارٹون کی اشاعت کے بعد بین الاقوامی سطح پر وسیع بحث و مباحثہ شروع ہوگیا ہے۔
اخبار نے یہ کارٹون بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں شائع کیا، جس میں مودی کو ایک سوچے سمجھے انداز میں خطرناک کھیل کھیلتے دکھایا گیا ہے۔ کارٹون کے ساتھ شائع ہونے والی سرخی کو بھارتی میڈیا نے بھی نمایاں طور پر اٹھایا ہے اور مختلف حلقوں میں اس پر ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مغربی میڈیا پہلے بھی بھارتی قیادت کی پالیسیوں پر تنقیدی موقف اپناتا رہا ہے، تاہم کسی بڑے یورپی اخبار کی جانب سے اس نوعیت کی تصویر کشی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

