پاکستان ریلوے نے لوکوموٹیو تیاری کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی

IMG 20260525 WA1783


رسالپور — پاکستان ریلوے نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لوکوموٹیو (ریل انجن) کی جزوی تیاری کی ٹیکنالوجی اپنے ملکی ماہرین کو منتقل کروا لی ہے۔ لوکوموٹیو فیکٹری رسالپور میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کا باقاعدہ عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے 102 لوکوموٹیو جزوی طور پر تیار کر کے اس سنگِ میل کو عملی شکل دی گئی۔
یہ اقدام پاکستان کی ریلوے صنعت میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی کی اس منتقلی سے نہ صرف درآمدات پر انحصار کم ہوگا بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ فیکٹری میں تربیت یافتہ انجینئروں اور تکنیکی عملے نے اس منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
پاکستان ریلوے حکام نے اس کامیابی کو مستقبل میں مکمل لوکوموٹیو تیاری کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مراحل میں مزید جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ پوسٹ