اٹلی: منی وین میں زندہ جلائے گئے چار مزدوروں کی شناخت — ایک پاکستانی، تین افغان


امینڈولارا، کلابریا —
اٹلی کے جنوبی صوبے کوزینزا کے علاقے امینڈولارا میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے سانحے میں جاں بحق ہونے والے چار زرعی مزدوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں:
وسیم خان (29 سال) — پاکستانی، امین فضل خوگجانی (28 سال)، صفی امجد (27 سال) اور اسمت قیومی (19 سال) — تینوں افغان شہری۔
گزشتہ پیر کو یہ چاروں مزدور ایک منی وین میں سوار تھے جب انہیں زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا۔ مقتولین کلابریا اور باسیلیکاتا کے کھیتوں میں اسٹرابیری چننے کا کام کرتے تھے۔
اطالوی پولیس نے اس بہیمانہ قتل کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں — دونوں 31 سالہ — کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ پوسٹ