بیروت — لبنانی صدر نے ایران کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران، واشنگٹن کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں لبنان کو سودے بازی کے آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو یکسر ناقابل قبول ہے۔
لبنانی صدر نے واضح الفاظ میں کہا: "یہ ایران کا نہیں، ہمارا ملک ہے — اور اس کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔”
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور جاری ہے، اور خدشہ ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کا مسئلہ انہی مذاکرات کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

