نیویارک میئر ظہران ممدانی کی ٹرمپ کی فیفا ورلڈ کپ امیگریشن پالیسی پر شدید تنقید

mm 090626 d


نیویارک — نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی نے ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسیاں ۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ کی روح کے یکسر منافی ہیں۔
میئر ممدانی نے کہا کہ بعض ممالک کے صحافیوں کو ویزوں سے انکار، غیر ملکی ٹیموں کے کوچز کو داخلے سے روکنا اور مخصوص قومی ٹیموں کو محض ایک روزہ ویزے جاری کرنا اس عالمی ٹورنامنٹ کے بنیادی مقاصد کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال کا وجود مہاجرین کے بغیر ممکن نہیں — کھلاڑیوں اور کوچز سے لے کر اسٹیڈیم کے عملے اور تماشائیوں تک، سب کا تعلق اسی طبقے سے ہے۔
ممدانی نے ٹرمپ انتظامیہ کے ”بارڈر زار” ٹام ہومین کے نیویارک میں آئی سی ای چھاپوں کے اعلان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے تحفظات براہِ راست صدر ٹرمپ تک پہنچائے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ