ایران جنگ کے آغاز اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث دنیا کے قریباً 150 ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ کمبوڈیا میں ہوا، جہاں فروری میں پیٹرول کی قیمت 1.11 ڈالر تھی جو مارچ میں 67.81 فیصد اضافے کے بعد 1.32 ڈالر تک پہنچ گئی۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے لحاظ سے پاکستان چھٹے نمبر پر رہا، جہاں فروری میں قیمت 0.92 ڈالر تھی جو مارچ میں 24.49 فیصد اضافے کے ساتھ 1.15 ڈالر ہوگئی۔

