سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایف اے ٹی ایف قانون سازی کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محض سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایس آئی افسران ان بلز پر اپنی ٹیکنیکل ان پٹ فراہم کر رہے تھے جو کہ قومی مفاد میں تھا۔ اسد قیصر نے خواجہ آصف پر بھی جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے ضمیر پر واقعی کوئی بوجھ ہے تو وہ "چوری کی گئی” سیٹ سے فوری استعفیٰ دیں۔

