سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایران-امریکا مذاکرات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور قطر کی مشترکہ ثالثی کے نتیجے میں ایران پر عائد تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات کی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطر اور پاکستان کے مشترکہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ایران کے منجمد اثاثوں کا ایک حصہ جاری کر دیا گیا ہے اور ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لبنان میں جنگ بندی کے لیے بھی خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

