جنوبی افریقہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق


جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے ایک المناک واقعے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار شہری جاں بحق ہو گئے، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساجد احمد اور ظفر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں بلہڑ سے تھا۔ مجموعی طور پر تین مقتولین کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین جبکہ ایک کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چاروں پاکستانی شہری اپنی دکان بند کر کے گھر کی جانب رواں تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چاروں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جنوبی افریقہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال حملہ آوروں کی شناخت یا حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ پوسٹ