پینٹاگون: ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی


واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فوجی جانی نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی کارروائیوں کے دوران اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 624 زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کیونکہ اس سے قبل سرکاری اعداد و شمار میں 482 زخمیوں کی اطلاع دی گئی تھی۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد مجموعی زخمیوں کی تعداد 624 تک پہنچ گئی ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار نے جنگ کی انسانی قیمت اور فوجی نقصانات کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دیا ہے، جبکہ امریکی حکام نے اعداد و شمار کی درجہ بندی میں کی گئی تبدیلیوں کی بھی وضاحت کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ