لندن میں بھارتی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ شریک، کہا: "یہ جمہوریت کی بھی لڑائی ہے”

ماحولیاتی کارکن نے طلبہ تحریک کو خراجِ تحسین پیش کیا، تعلیمی اصلاحات کے مطالبے کو جمہوریت اور احتساب سے جوڑ دیا
لندن: دنیا بھر میں ماحولیاتی تحریک کی نمایاں آواز گریٹا تھنبرگ نے لندن میں بھارتی طلبہ کے حق میں منعقدہ احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے ان کی تحریک کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ یہ مظاہرہ ٹرافلگر اسکوائر سے شروع ہو کر ہندوستانی ہائی کمیشن تک نکالے گئے مارچ کا حصہ تھا، جس میں برطانیہ میں مقیم بھارتی طلبہ، سماجی کارکنوں اور مختلف تنظیموں نے تعلیمی اصلاحات اور طلبہ حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
خطاب کرتے ہوئے گریٹا تھنبرگ نے کہا: "یہ صرف امتحانات یا تعلیمی نظام کی لڑائی نہیں بلکہ جمہوریت، انصاف اور جوابدہی کی وسیع تر جدوجہد ہے۔” انہوں نے کہا کہ بھارتی طلبہ نے دنیا کو امید دی ہے اور عوامی طاقت کا حقیقی مطلب سمجھایا ہے، اور نوجوانوں کی آواز کو دبانے کے بجائے سنا جانا چاہیے۔
یہ احتجاج ایسے وقت ہوا جب بھارت میں NEET کے مبینہ پرچہ لیک اور امتحانی نظام میں اصلاحات کے مطالبات نے وسیع تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ منتظمین کے مطابق لندن کے علاوہ یورپ اور شمالی امریکہ کے مختلف شہروں میں بھی یکجہتی کے مظاہرے جاری ہیں

متعلقہ پوسٹ