گیا
واشنگٹن (رپورٹ) — امریکا نے اپنے 2025 کے "ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام” کو مستقل حیثیت دے دی ہے، جس کے تحت بعض ممالک کے شہریوں کے لیے وزیٹر ویزا کے حصول کی خاطر 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک کی قابلِ واپسی مالی ضمانت (ویزا بانڈ) جمع کرانے کی شرط مستقل طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔
ایک بین الاقوامی آن لائن جریدے کے مطابق اس پروگرام کی فہرست میں بنگلہ دیش، نیپال اور متعدد افریقی ممالک سمیت مجموعی طور پر 50 ممالک شامل ہیں۔ نئے قوانین کے تحت کاروباری اور سیاحتی ویزا کے درخواست گزاروں کے لیے قابلِ واپسی بانڈ کی حد 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، جبکہ افغانستان، ایران اور بھارت بھی اس پروگرام سے مستثنیٰ ممالک میں شامل ہیں۔

