ممبئی (رپورٹ) — بھارت کے معروف اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک ماہ سے زائد عرصے سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
پردیپ راوت بالی ووڈ فلموں میں اپنے منفرد اور بھاری بھرکم کردار نگاری کے لیے جانے جاتے تھے اور انہوں نے اپنے طویل فنی کریئر کے دوران متعدد مقبول فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کے انتقال کی خبر پر فلمی حلقوں اور مداحوں کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

