امریکی افواج نے 59 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑ دیا، سینٹ کام کا دعویٰ

us fighter jets1786583672 0



واشنگٹن:

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کردہ اسٹیل وال ناکہ بندی پر عملدرآمد کے دوران امریکی افواج نے 59 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل کرایا جبکہ 3 جہازوں کو ناکارہ بنایا اور 2 دیگر پر سوار ہوکر کارروائی کی۔

سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائیاں ناکہ بندی کی مکمل پابندی یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ امریکی کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ کارروائیاں 12 اگست تک کی گئی ہیں۔

سینٹ کام نے بیان کے ساتھ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش سے ایف اے 18 لڑاکا طیارے کے پرواز بھرنے کی تصویر بھی جاری کی جس کے مطابق طیارہ علاقائی پانیوں میں امریکی ناکہ بندی کے نفاذ کی کارروائیوں میں معاونت کر رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ