ایران کیساتھ جنگ،امریکی بحری بیڑے پر تعینات فوجی اہلکار ذہنی دباؤ کا شکار،خودکشی کی کوشش کرنے لگے

news 1786608129 6614



news 1786608129 6614

(24نیوز)ایران کے خلاف جنگ طویل ہوگئی جس سے تنگ آکر امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات کئی اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طویل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک اہلکار کی اہلیہ نے بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جب کہ جہاز کے عملے نے کئی اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔

رپورٹ میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکی بحریہ نے جہاز پر تعینات فوجیوں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی پہلی چاند گاڑی !سپارکو نے اعلان کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 روز سے زائد عرصے سے جہاز پرتعینات ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ