چھٹیوں پر گھر آئے فوجی نے بیوی کو قتل کردیا

news 1786905130 7600



news 1786905130 7600

(24 نیوز)بھارتی ریاست پنجاب میں چھٹیوں پر گھر آئے ایک بھارتی فوجی نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، واقعہ ضلع ہوشیارپور میں پیش آیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ اس نے واقعے کو ’چھت سے گرنے کا حادثہ‘ قرار دیا ہے۔

12 سال سے شادی شدہ اس جوڑے کے دو بچے ہیں اور شوہر کے رویے کی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر کشیدگی رہتی تھی۔

مقتولہ کے گھر والوں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ 13 اگست کو گھر پہنچتے ہی ملزم نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

درخواست کے مطابق اگلی صبح مقتولہ کے والدین کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں ہے۔ جب وہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی ہے۔ انہوں نے مقتولہ کے جسم پر شدید تشدد کے متعدد نشانات دیکھے۔

مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کا داماد مزاج کا انتہائی غصیلا اور پُرتشدد انسان تھا جو شادی کے بعد سے ان کی بیٹی کو مارتا پیٹتا رہا تھا۔ اس نے گرفتاری اور کارروائی سے بچنے کے لیے بیوی کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا اور کہانی بنائی کہ وہ چھت سے گر گئی تھی۔

پولیس نے ملزم شوہر، اس کے چچا اور چچی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اس اہلکار کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر دونوں نامزد ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ سکول ایجوکیشن کا گھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑا فیصلہ





Source link

متعلقہ پوسٹ