امریکا میں والد کے لیے لاٹری کا ٹکٹ خریدنے کے لیے جانے والی ایک بیٹی نے خود لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔
ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے والد کے لیے لاٹری ٹکٹ خریدنے گئی لیکن خوش قسمتی سے وہ خود پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئیں۔
خاتون نے ایک اسٹور سے اپنے والد کے لیے اسکریچ آف ٹکٹ خریدا اور اس کے ساتھ اپنے لیے 10 ڈالر کا کیش منی ٹکٹ بھی لے لیا۔ ٹکٹ کھرچنے پر ان نے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خوشی سے کچھ دیر کے لیے بالکل خاموش ہو گئی۔ والد اگرچہ اپنے تکٹ سے بڑا انعام نہ جیت سکے لیکن بیٹی کی کامیابی پر خوش ہوئے۔
Source link

