متحدہ عرب امارات کا ایران کے ساتھ تجارت اور مالی لین دین معطل کرنے کا اعلان

news 1787110112 9754



news 1787110112 9754

(24نیوز)متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں، تجارتی تبادلے اور مالی لین دین تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت اور مالی معاملات کی معطلی کا فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے،وزارتِ خارجہ نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔ 

وزارتِ خارجہ کی ڈائریکٹر برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز افرا الحمّلی نے کہا کہ ایران کے ساتھ تمام تجارتی تبادلے، کاروباری سرگرمیاں اور مالی لین دین تاحکمِ ثانی معطل رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات امن، مذاکرات، تعاون اور علاقائی انضمام کے لیے پرعزم ہے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے امریکا کو مطالبات کی فہرست تھمادی

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کی سالمیت کا تحفظ بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور عالمی معیار کی پاسداری جاری رکھی جائے گی۔ 

ایران کے ساتھ تجارتی اور مالی روابط کی معطلی کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی اور معاشی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ