وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور چاروں صوبوں کے آئی جیز نے شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی داخلی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے اور وزیراعظم کو ملک کی داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے داخلی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

