اسلام آباد — نائب وزیراعظم نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے حوصلے، عزم اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سابق سینیٹر مشتاق کے حوصلے اور فلسطینی عوام کی حمایت میں صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر ان کی جرات کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد نے جس طرح مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے، وہ قابلِ تعریف ہے۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ صمود فلوٹیلا کا مقصد دنیا کو غزہ میں جاری انسانی بحران سے آگاہ کرنا اور ظالمانہ محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کے عوام کے لیے فوری انسانی امداد اور جنگ بندی کے عملی اقدامات کرے۔