طیارہ گر گیا کوئی مسافر زندہ نہ بچ سکا

news 1787295035 4282



news 1787295035 4282

(ویب ڈیسک )امریکی ریاست الاسکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ اینکریج سےکیپ نیونیہم جانے والا طیارہ کیپ نیونیہم ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے، چارٹرڈ طیارے میں 2 پائلٹ، 6 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دو مسافر طیارے ٹکرانےسے بال بال بچ گئے!

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ