’’اینٹ کا جواب پتھر سے‘‘  امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل  اہم  ملک کا بڑا اعلان

news 1787381454 3366



news 1787381454 3366

(ویب ڈیسک )امریکا کے کینیڈا سے درآمد بعض اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف آج سے نافذ کرنے کے اعلان پر کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے کینیڈا سے درآمد بعض اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف آج سے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا نے کینیڈا کی تقریباً 20 ارب ڈالرز مالیت کی درآمدات پر یہ ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اس حوالے سے امریکی کسٹمز نے کینیڈا کی بعض اشیاء پر اضافی ڈیوٹی سے متعلق رہنمائی جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فون کا جھگڑا، پورا خاندان ہی اجڑ گیا،دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے کہا ہے کہ کینیڈا نے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے انکار کر دیا ہے، کینیڈا امریکا کے خلاف جوابی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، امریکا نے کینیڈا کو اپنی مارکیٹ تک زیادہ سازگار رسائی کی پیشکش کی تھی۔

دوسری جانب کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کینیڈین عوام کے لیے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں، امریکا 50 فیصد ٹیرف عائد کرے گا تو کینیڈا بھی اتنی ہی مالیت کے ٹیرف عائد کرے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ