وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو دورہ — فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان

IMG 20260227 WA2671


راولپنڈی — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت نے انہیں پاکستان افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔

img 20260227 wa26712361147327993236565
وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو دورہ — فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان 3


وزیراعظم نے بریفنگ کے بعد واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور ان کی شرپسند کارروائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں سراسر ناقابل قبول ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں اور پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت ہوا جب آپریشن غضب للحق پاک افغان سرحد پر جاری ہے اور پاکستانی افواج نے اب تک 274 طالبان ہلاک اور 18 چوکیاں اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ